تھانہ صدر اٹک کی ٹیم کا جوئے کی محفل پر چھاپہ،قمار باز گرفتار

تھانہ صدر اٹک کی ٹیم کا جوئے کی محفل پر چھاپہ،قمار باز گرفتار

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)اٹک پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لے لی۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کرقمار بازی میں مصروف اشخاص عمران محبوب عرف عمران مراسی ، محمد ریاست ،

عالمگیر عرف ثناء ،قاسم عباس ،کامران ،محمد نوید ،محمد عمیر کو گرفتار کر کے

داؤ پر لگی ہوئی رقم35ہزار روپے 7عددموبائل کل مالیتی 86ہزار 500 روپے 

 

 

برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔