انسداد پولیو مہم میں ورکروں کا جذبہ قابل تحسین ہے،ڈاکٹر صغیر احمد

 انسداد پولیو مہم میں ورکروں کا جذبہ قابل تحسین ہے،ڈاکٹر صغیر احمد

حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز)تحصیل حسن ابدال میں انسداد پولیو مہم میں ورکروں کا جذبہ قابل تحسین ہے

 اگر اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کا م جاری رہا تو انشاء اللہ ہم پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ کر دے گئے ۔حسن ابدال میں پولیو ورکرز اور سپر وائزی سٹاف کی محنت اور لگن دیکھ کر خوشی ہوئی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویثزن ڈاکٹرصغیر احمد نے انسداد پولیو مہم کی چیکنگ کے دوران تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حسن ابدال میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر حسن ابدال نعیم اختر ،اے ایس وی حسن ابدال ملک تنویر احمد ،زونل سپروائزر پولیو پروگرام محمد سہیل

 

،محبوب الہیٰ مغل ،خرم شہزاد ودیگر موجود تھے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صغیر احمد نے انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کو چیک کیا۔ ٹال پلازہ جلو کی ٹیموں کو چیک کیا۔

 ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس سے بچاؤ کے لئے والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ پانچ سال تک اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے انہوں نے حسن ابدال میں پولیو سٹاف کی اچھی کارکردگی پر انکو داد دی ۔