Sun
19
Apr
2026

اسلام آباد: وزیر قانون فروغ نسیم نے نامزد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو عہدہ دینے کی مخالفت کردی۔
وزیر اعظم آفس کی ہدایت کے باوجود خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا، نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن میں تاخیر پر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم، خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کے مخالف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نامزد اٹارنی جنرل کی تعیناتی رکوانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں سے ملاقات بھی کر چکے ہیں تاہم انہیں جواب ملا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کی منظوری دے چکے ہیں۔
رائع کے مطابق وزیرقانون فروغ نسیم، احمد جمال سکھیرا یا محمود مانڈوی والا کو اٹارنی جنرل لگوانے کے خواہش مند ہیں۔
