Sun
19
Apr
2026

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا۔
وزارت مذہبی امور نے احکامات جاری کیے ہیں جس کے مطابق تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔
