عوامی تعاون کے بغیرجرائم کی بیخ کنی ممکن نہیں،ڈی ایس پی محمد اسلم

عوامی تعاون کے بغیرجرائم کی بیخ کنی ممکن نہیں،سرکل آفیسر 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز )آرپی اوراولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکل آفسزمیں کھلی کچہریوں کا انعقاد

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے پولیس مسائل فوری حل ہو سکیں ، اسطرح آج ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام پولیس مسائل فوری حل کے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر تمام سرکل حضرو کے ایس ایچ اوز تھانہ حضرو حامد عباس کاظمی ، ایس ایچ او رنگو عاطف حسین ، اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ، ڈی ایس پی سرکل حضرو اپنے تمام ماتحت افسران اور عملہ کو عوام کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری اور پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کی بھی تلقین کی۔ ، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

 

 تاکہ ہمارا علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے اور عوام کو بھی چائیے کہ مقامی پولیس سے خصوصی تعاون جاری رکھیں تاکہ جرم کی بیخ کنی یقینی بنائی جائے ۔