حضرت خواجہ امیر احمد بسالوی کے 78 ویں سالانہ عرس شروع

اٹک :حضرت خواجہ امیر احمد بسالوی کے 78 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق عرس کی 3 روزہ تقریبات دربار عالیہ بسال شریف میں سجادہ نشین پیر نظام الدین کے زیر نگرانی جاری ہیں عرس میں شرکت کیلئے ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ بلوچستان سے مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریبات کا آغاز ختم قرآن پاک سے کیا گیا ملک کے جید علماء نے اولیاء اللہ کی خدمات پر روشنی ڈالی صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے اور نبی کریم ;248; کی خصوصی نظر کرم سے معرض وجود میں آیا عرس کی تقریبات 3 روز جاری رہیں گی رات کو محفل نعت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔