اٹک :پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم ،5 ملزمان گرفتار 

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ بسال محمد لطیف نے شرافت زمان ولد نور زمان ساکن پنڈی سرہال تحصیل جنڈ سے 2200 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ بسال خضر حیات ساجد محمود ولد محمد بنارس سکنہ محلہ عید گاہ کوری اسلام آباد سے کلاشنکوف معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ عظمت عباس مہتاب احمد ولد محمد الطاف ساکن ڈاکخانہ خاص جنگل فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نثار سہیل احمد ولد ظاہر شاہ ساکن موہڑہ مرادو ڈاکخانہ ٹیکسلا سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال شیر فاضل نے زیر دفعہ 394 ت پ کے تحت گرفتار ملزم جواد علی ولد محمد جاوید سکنہ حصار حسن ابدال سے دوران تفتیش ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور 15 ہزار روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔