سستے رمضان بازار کی انتظامیہ کا حسن ابدال کی میڈیا ٹیم پر حملہ

حسن ابدال:آئینہ جو دکھایا تو برا مان گئے ، سستے رمضان بازار کی انتظامیہ کا حسن ابدال کی میڈیا ٹیم پر حملہ ، کوریج کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی میڈیا ٹیم سستے رمضان بازار میں عوامی شکایات پر ناقص آٹے اور چینی کی عدم دستیابی کی کوریج کرنے گئی تھی 2 روز قبل حسن ابدال کی میڈیا ٹیم نے رمضان بازار میں چینی من پسند لوگوں کو فراہم کرنے کی نشاندہی کی تھی چینی سے متعلق سوال کرنے پر ٹی ایم اے کے ملازم کامران اور دیگر انتظامیہ نے طیش میں آ کر میڈیا کے نمائندوں پر حملہ کر دیا۔