عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام ’What’s Love Got to Do With It‘ ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

 

 

دوسری جانب اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔

خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔