اٹک: تنظیم اساتذہ پاکستان کی اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی 

اٹک :استاد ہی معلم انسانیت ہے اللہ نے اپنے محبوب نبی آخر الزمانؐکو معلم بنا کر بھیجا تنظیم اساتذہ وطن عزیز پاکستان کے اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ہے اس میں پرائمری سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے معلمین شامل ہیں ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان (ٹی اے پی)ضلع اٹک کی طرف سے اساتذہ کے اعزاز میں دیے گئے عید ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا پروگرام کی صدارت صدر ضلع پرویز اقبال نے کی جب کہ مہمان خصوصی صدرٹی اے پی ضلع راولپنڈی احسن شہزاد اور جے آئی پی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اورڈائریکٹر العلم ماڈل سکول جھاری کس حسن ابدال اقبال خان اور العلم ماڈل سکول پنڈسلطانی کے ڈائریکٹر ناصر اقبال خان تھے جبکہ تعلیمی کمیٹی کے صدر عارف خان نے سٹیج سیکرٹری کے فراءض سر انجام دیئے ، تلاوت مولانا محمد اشفاق جبکہ نعت رسول مقبول حافظ فرخ اور مہتاب گل نے پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا کہ تعلیم انتہائی اہم فریضہ ہے ملک و قوم کی ترقی کا کریڈٹ اچھے استاد کو ہی جاتا ہے اگر کوئی قوم اپنے اساتذہ کا ادب و احترام نہیں کرتی اس کی نسل اور اس کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے طلبہ کا آئیڈیل اپنا استاد ہی ہوتا ہے امت مسلمہ دنیا کے لئے ایک جنریل روڈ ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے تعلیم انسان کو اپنے رب کا فرمانبردار بناتی ہے اس وقت پوری دنیا میں ایک بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے لبرلزم انسان کو نفس کا غلام بناتا ہے جبکہ دین اسلام رب کی غلامی کا راستہ منتخب کرنے کی طرف رہنمائی دیتا ہے پوری دنیا کی بے چینی اللہ کی بندگی سے ہی ختم ہو سکے گی اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے تعلیمی فراءض بخوبی سرانجام دیں اور بچوں کے اخلاق و کردار سازی میں اپنا کردار ادا کریں ٹی اے پی صدر ضلع راولپنڈی احسن شہزاد نے کہا کہ جون 1969کو تنظیم اساتذہ کی داغ بیل ڈالی گئی اب 2019اس کا گولڈن جوبلی سال ہے یہ خالصتاً پیشہ وارانہ تنظیم ہے اس تنظیم میں بلاتفریق ہر پاکستانی مسلمان معلم شامل ہو کر اس کا معاون کارکن اور رکن بن سکتا ہے ہ میں معیار تعلیم کو بلند کرنا ہے اور نئی نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت اور پاکستان میں اسلامی جمہوریت کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہو گا قبل ازیں عید ملن پروگرام سے ناصر اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام تعلیم کو انتہائی بنیادی اہمیت قرار دیتا ہے نبی ؐ پر اقراء کی پہلی وحی بھیج کر اللہ نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے معاشرے کی کردار سازی میں تعلیم اور استاد کو بنیادی جزو قرار دیا صدر ضلع اٹک پرویز اقبال نے آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔