پلندری پولیس کی کارروائی، ملزم 100گرام چرس سمیت گرفتار

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس پی سدہنوتی ،ڈی ایس ایس پی سدہنوتی کی خصوصی ہدایت پر  پلندری پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارائیوں کا سلسلہ جا ری  ، تفصیلات کے مطابق یس ایچ او تھانہ پلندری راجہ اختر نے ہمراہ کا نسٹیبلان سردار محمد رئیس و دیگر کے چھاپہ مار کر نصیر عرف بلا  سے 100گرام چرس اور محمد شبیر نامی ملزم سے پستول برامد کر حوالات بند کر دیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کارکرگی کو سراہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پلندری پولیس کی جانب سے جس طرح جرائم پیشہ افراد اور خاص طور پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں عوامی حلقوں نے اس اُمید اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرے گی اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔