بلاول کا گوجر خان جلسہ پنجاب کی سیاست کر رخ بد ل دیگا: خالد خان

فتح جنگ :بلاول بھٹو کا جلسہ گوجر خان پنجاب کی سیاست کر رخ بد ل دے گا نواب شاہ کے عظیم الشان کامیاب جلسے اور اے پی سی کے انعقاد سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری سردار خالد خان آف مٹھیال نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار خالد خان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو لفظ سیلیکٹڈ ہونے پر سیخ پا ہونا ان کی ذہنی نا پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران جماعت کے ارکان دوسروں کو چور ڈاکو جیسے القابات دیتے ہیں لیکن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب بھی پنجاب میں اپنے بھر پور سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہیں بعض قوتیں پیپلزپارٹی کے راہنمائوں کو بلیک میل کرکے پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن عوام اچھی طرح جان چکے ہیں موجودہ حکمران کی نا اہلیوں نالائقیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے عظیم الشان نواب شاہ جلسے کے بعد گوجر خان میں ہونے والا پنجاب کا پہلا جلسہ بھی اتنا ہی کامیاب ہو گا پیپلزپارٹی غریب بے بس محکموم اور مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت کی طرف ظالمانہ بجٹ ،مہنگائی بے روزگاری بے تحاشا ٹیکسوں کے خلاف ہمارا بھر پور احتجاج جاری رہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں کوگرفتاریوں جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان اور اشعر حیات خان کی قیادت میں اٹک کی تمام چھ تحصیلوں سے مشترکہ جلوس گوجر خان کے جلسہ میں شرکت کرے گا ۔