انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ اٹک نے جیت لی

اٹک :انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ اٹک نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ کا ڈسٹرکٹ اٹک اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے درمیان میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں ضلع اٹک نے ضلع راولپنڈی کو پینلئی ککس پر شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن اور سابق کونسلر شیخ ظہور الہٰی ، صدر ڈی ایف اے اٹک حاجی شاہد اقبال اعوان ، سینئر نائب صدر ڈی ایف اے اٹک و صدر ملک ظہور خان کلب راجہ سلیم اور بلال نے اچھا کھیل پیش کرنے پر اٹک کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ 3 اگست سے لاہور میں ہونے والی انٹر ڈویژن چیمپیئن شپ میں اٹک کے کھلاڑی اٹک شہر کا نام روشن کریں گے ۔