رمضان المبارک میں ضلع اٹک میں مدنی دستر خوان کے حوالے سے اجلا س

اٹک :رمضان المبارک میں ضلع اٹک میں مدنی دستر خوان کے حوالے سے ایک اجلا س ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت مہتمم مدنی دستر خوان اور سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اکرم مرزا ،صدر انجمن تاجران راشدالرحمن اور دیگر افسران اور افراد نے شر کت کی۔اجلاس میں شر کائ کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں مدنی دستر خوان کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کر دار اد اکر رہے ہیں۔حاجی محمد نواز نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں روزے داروں کو افطار کرانا اجر عظیم ہے اور اس ثواب کو حاصل کر نے کے لیے روزے داروں کے لیے عوامی مقامات پر مدنی دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کاوش میں حکومت پنجاب ، مخیر حضرات اور عوام بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔اس دستر خوان کا مقصد عوام کو رمضان المبار ک میں زیادہ سے زیادہ سہولیا ت کی فراہمی ہے۔
