ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے:وزیرداحلہ

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے 29مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مزید80مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد ہمارے پاس کوئی کیس زیر التوا نہیں رہے گا،ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق 29 کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد یہ مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔انھوں نے آرمی چیف کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیر اعظم نے اس خط کا جواب دے دیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق مزید 80 مقدمات موجود ہیں، تاہم کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد انہیں فوجی عدالت بھیج دیا جائے گا جس کے بعد وزارتِ داخلہ کے پاس ایک بھی کیس زیر التوا نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں دہشت گردی کے المناک واقعے کے بعد جنوری 2015 میں وجود میں آنے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی منظوری دے دی تھی۔تاہم اب تک کل دہشت گردی کے 275 کیسز کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھیجا گا
