Tue
02
Jun
2026

حضرو(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) ہٹیاں جی ٹی روڈ پر کار سلپ ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، 3 افراد زخمی ،
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے نوشہرہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث سلپ ہو کر الٹ کر درخت سے جا ٹکرائی
جس کے نتیجے میں باپ بیٹوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دی
ازخمیوں میں 42 سالہ وسیم ولد سلیم، 12 سالہ زکریا ولد وسیم اور 10 سالہ عبدالوہاب ولد وسیم شامل ہیں ۔
